عجب طبعیت کے مالک بنے اک بار ہم دیدار کر کے
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadعجب طبعیت کے مالک بنے اک بار ہم دیدار کر کے
دیکھ کر تجھے چمن میں آئے ہم شاید بہار کر کے
محفل کو چھوڑ دیا ہے تنہائی نے دل مول لیا ہے
سانس لینا بھولے ہم عشق تیرا اختیار کر کے
خیالوں میں تجھے یاد کرنا حقیقت میں پیار کرنا
خود کو تجھ میں کھو دیا ہے ہم نے تم سے پیار کر کے
تلاش خود کو کر رہا ہوں جیتے جی مر رہا ہوں
چاہت میں جل رہا ہوں سکون ملے گا اظہار کر کے
گیا وہ تو خزاں آئی، آئے گا پھر وہ بہار بن کر
بڑا قرار ملا ساجد اپنوں کا ہمیں انتظار کر کے
More Love / Romantic Poetry






