صدیاں بیت گئ ہیں

Poet: Mr Urdu By: maqsood hasni, kasur

جب سے میں نے تم کو سوچا ہے
میں میں‘ میں کب رہا ہے
گنگا جل کا ہر قطرہ
گیتا کے بولوں
گرنتھ کے شبدوں
فرید کے شلوکوں
پھول کے گالوں کو چھوتی شبنم
ساگر کے اندر
سیپ کی بند مٹھی میں موتی
رتجگوں کی سوچوں
دعا کو اٹھتے ہاتھوں
ساون رتوں کی ہڑ برساتی آنکھوں
آگ میں ڈوبی سانسوں کا
حاصل تم ہو
رمز مجھ پر کھل گئ ہے
میرے سوچ کی
ساری شکتی کا دم خم تم ہو
جب سے میں نے تم کو سوچا ہے
میں میں‘ میں کب ہے
میں کو سفر کیے
صدیاں بیت گئ ہیں
 

Rate it:
Views: 654
24 Nov, 2013
More Life Poetry