صبر کا پیالہ
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamہم غریبوں پہ کبھی نظر کرم کیا کرو
اگر سکھ نہیں دے سکتے دکھ تو نا دیا کرو
معصوم لوگوں کو ستانا شاید آپکا مشغلہ ہو
مگر ہم جیسے درویشوں پہ رحم کیا کرو
جن کی نظر میں جذبات کی کوئی قدر نہ ہو
ایسے ستمگر لوگوں کو دل نہ دیا کرو
زندگی میں غم کی برساتیں ہوتی رہتی ہیں
مگر تم ہر پل خوشی خوشی جیا کرو
آنکھوں سے اشکوں کو بہنے نہ دینا
غموں کے دور میں صبر کا پیالہ پیا کرو
More General Poetry






