Add Poetry

شیشہ دل میں تیرے ذکر کی مہہ ہے

Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabad

شیشہء دل میں تیرے ذکر کی مہہ ہے
کیا کروں اب ہوش میں آنا حرام ہے

یوں تو سحر ہے آفتاب کے نکلنے سے
یہاں خیال میں تیرا نور صبح و شام ہے

آنکھیں تو دیں پر طاقت_دید نہ دی
موسی کی جرات_تقاضا بھی ناکام ہے

تیری تلاش آخر دل تک لے آئی مجھے
تیرے ہی گھر میں آخر تیرا قیام ہے

ستاروں کی انجمن، کہکشاوں کے دائرے
تیرے ہی ذکر کی محفل کا اھتمام ہے

طواف_کعبہ منظر کشی ہے ہر ذرے کی
طواف_مرکز، آغاز_بندگی کا مقام ہے

ہر لمحہ سانس کا آنا ، دل دھڑکا جانا
تیری جانب سے زندگی کا پیام ہے

Rate it:
Views: 2669
19 Jan, 2019
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets