شمیم صاحبہ کے نام
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMجو نا واقف میرے نام سے ہے
مگر مجھے جانتا میرے کلام سے ہے
جس کا کام تھا اوروں کو خوشیاں دینا
وہ شخص اداس کل شام سے ہے
محبت میں وہ تفریق کا نہیں قائل
اسے محبت خاص و عام سے ہے
ہم تو اس کےدیدار کو ترس گئے
اسے نہ فرصت اپنے کام سے ہے
ہماری محنت کا رب نے یہ صلہ دیا
کٹ رہی زندگی بڑے آرام سے ہے
ہم نے محبت کا آغاز تو کر دیا اصغر
ہمیں کوئی غرض نہ انجام سے ہے
More Love / Romantic Poetry








