شفقتیں جا رہی ہیں خلاؤں کو
Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahoreشفقتیں جا رہی ہیں خلاؤں کو
کرنا ہے کیا کسی کی اداؤں کو
چڑھتی دھوپ میں سایہ چاہا
قافلے مُڑ گئے صحراؤں کو
نصیب سے ہی ہمیں شکوے
کیا دوش دیں ہم دُعاؤں کو
خود سے ہیں شکا یتیں وفا کر کے
دیتے ہیں دُعائیں ان کی جفاؤں کو
بچھڑ گیا وہ دل کی سُنے بِنا
کس کا نام دیں تمناؤں کو
کوئی ملا نہ‘ کسی کے ہوئے نہ
لینا ہے ساتھ اُڑتی ہواؤں کو
More Sad Poetry






