شام ہوتے تیری محبت کی ہر گام ہوا چلتی ہے

Poet: Rukhsana kausar By: Rukhsana kausar, Jalal Pur Jattan, Gujrat

شام ہوتے تیری محبت کی ہر گام ہوا چلتی ہے
حنوط یاد کی باد صبا چلتی ہے

مہکنے لگ جاتی ہے میری ذات
حسن وفا سے جو یاد جان وفا چلتی ہے

دل نشین تیور، رمزوایما، قیامت سی برسیں
گھلاوٹ، لگاوٹ، سجاوٹ کی جب گھٹا چلتی ہے

کومل کومل لہجہ، بہار بہار موسم
تجھکو کیا معلوم مجھ پر کیسے تیری ادا چلتی ہے

تجھکو الگ سوچوں تو کچھ نہیں بچتا میرے پاس
تجھکو خود سے نکال کر میری ذات مجھ سے جدا چلتی ہے
 

Rate it:
Views: 522
04 Sep, 2014