شاعری۔۔۔

Poet: UA By: UA, Lahore

شاعری الفت ہے شاعری محبت ہے
شاعری تخیل ہے شاعری حقیقت ہے

اشکوں کا تبسم ہے درد کی دوا بھی ہے
شاعری سخاوت ہے شاعری لطافت ہے

ذہن و دل کی وادی میں اس طرح اترتی ہے
شاعری نہیں جیسے شاعری عنایت ہے

بے قرار لمحوں میں بھی قرار دیتی ہے
بے سکون لمحوں کی پر سکون دولت ہے

اعلٰی و ارفعٰ مقصد پیش اگر ہو جائے
شاعری عبادت ہے شاعری خدمت ہے

اپنے تک محدود رکھنے کے لئے نہیں ہوتی
شاعری امانت ہے شاعری وراثت ہے

میری ہمنوا بھی ہے میری دلربا بھی ہے
فن شاعری عظمٰی بیش قدر نعمت ہے

Rate it:
Views: 575
07 Mar, 2013