Add Poetry

شاد رہو

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اسے کہنا کبھی میرے دل کی سونی محفل میں چلا آئے
پنی محبت بھری نظموں سےاسےجگمگا جائے

مجھے ایک بار اپنی مدھر آواز سنا جائے
موسم سرما میں غزل سنا کر ماحول کو گرما جائے

اسے کہنا جب میرے دل کی بزم کا اہتمام ہوتا ہے
پھر میرا ہر پل اس کے نام ہوتا ہے

سب سے پہلے اسے سلام ہوتا ہے
پھر اس کے نام میرا ہر پیغام ہوتا ہے

اسے کہنا تیرے بن میرے دل کی محفل ادھوری ہے
تیری مجھ سے کیوں اتنی دوری ہے

ہم سے کوئی خطا ہو گئی یا تیری کوئی مجبوری ہے
مجھے تیری یاد ستاتی ہے محفل میں اداسی چھائی رہتی ہے

اسے کہنا یہ بزم تیرا اپنا گھر ہے تجھے نہ کسی کا ڈر ہے
میں ہر پل تجھے یاد کرتا ہوں عافیت کی دعا کرتا ہوں
اے دوست جہاں رہو شاد رہو کراچی یا اسلام آباد رہو

Rate it:
Views: 579
17 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets