سپنے بننے کا حساب رکھا ھے
Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobarسپنے بننے کا حساب رکھا ھے
درد کے سہنے کا عذاب رکھا ھے
ساون کی رات میں جنوں کا لمحہ
جلتی آنکھوں میں خواب رکھا ھے
جدائی کا موسم اور اذیت کی بارش
ھم نے مرجھایا ھوا گلاب رکھا ھے
نڈھال صبح میں بے بسی کا سوال
دل کے خانے میں جواب رکھا ھے
رؤئے چاند پہ ھے حسن کی چلمن
رات نے چہرے پر نقاب رکھا ھے
More Sad Poetry






