سوچتا ہوں اکثر کے تیرا نصیب ہو جاؤں
Poet: By: وشمہ خان وشمہ, PAKISTANسوچتا ہوں اکثر کے تیرا نصیب ہو جاؤں
نہ رہے کسی اور کی آرزو تجھے
کبھی جو ہو ممکن میں تیرے اتنے قریب ہو جاؤں
وہ لوٹ آۓ گا تیری زندگی میں
جسکا انتظار تجھے آج بھی ہے
مانا وقت نے کی ہے بے وفائ تجھ سے لیکن
میری دعاوں میں اثر آج بھی ہے
مدت سے کوئ شخص رلانے نہیں آیا
جلتی ہوئ آنکھوں کو بجھانے نہیں آیا
کہتے تھے ہم ساتھ جیئیں گے مریں گے
اب روٹھ گئے ہیں تو منانے نہیں آیا
More Love / Romantic Poetry






