سونگھو ہر خون کی خوشبوء سبھی یہ سرشام انوکھے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiسونگھو ہر خون کی خوشبو سبھی یہ سرشام انوکھے
مٹُھی جتنا ماس لیکر موت کو ٹھہرے مہمان انوکھے
بٹوارا یا بے رحمی اب پہچان پرور تخلیق تیری
کبھی ہندو کبھی مسلمان انسان کے یہ نام انوکھے
المخلوق یہ زندگی ڈرتے ہے وقت کے سائے سے
لگی تھی آگ لنکا کو،کتنے نکلے تھے وہ رام انوکھے
مندر مسجد بت بھگوان سب آدم کے اولاد کی فطرت
خود کو خدا بنائے بیٹھا اور کرتا ہے کتنے کام انوکھے
اٹھتا ہے روز انقلاب لیکر چڑھتا ہے روایت کی سولی
مذھب سے مہذب تیاگ تہذیب تمام انوکھے
رسم فرقے ذات افادیت اکثر آدمی کو لڑاتے رہے
اپنے مفاد کا ماتم کرتے دنیا سے لیتا ہے دام انوکھے
More General Poetry






