سوال

Poet: By: Atta ur Rehman Qureashi, Rawalpindi

کبھی کبھی میں سوچتا ہوں
تم سے ایک سوال کروں

کیا ترا دل کبھی دھڑکا ھے میرے لیے
کبھی دستک ہوئی ترے دل پہ میرے نام کی
خوابوں میں ھمسفر بنایا کبھی اپنا مجھے

کبھی کبھی میں سوچتا ہوں
تم سے ایک سوال کروں

کبھی ڈالی پہلی نظر مجھ پہ صبح بیدار ہو کے
خیالوں میں تصویر کبھی بنائی میری
سوچوں میں گم بیٹھے ہو کبھی میرے لیے
چاہت میں بیگانوں کی طرح کبھی پکارہ مجھے

کبھی کبھی میں سوچتا ہوں
تم سے ایک سوال کروں

Rate it:
Views: 613
29 Mar, 2011