ستم گر میں اک غم گساری بھی ہے
Poet: dr fakhar abbas By: ڈاکٹر فخر عباس, Lahoreستم گر میں اک غم گساری بھی ہے
اُسے میری جاں خود سے پیاری بھی ہے
تجھے آج تک تو خبر ہی نہ تھی
ترا ہم سفر اک لکھاری بھی ہے
مرا ساتھ دینے کی کوشش کرو
مری ہر خوشی اب تمہاری بھی ہے
کوئی اور کھینچے ہے اپنی طرف
کسی اور کی ذمہ داری بھی ہے
محبت کی تعلیم دیتا ہوں میں
یہ مضمون اک اختیاری بھی ہے
فخر پیار سے باز آجاؤ تم
مزہ ہے مگر اس میں خواری بھی ہے
More Love / Romantic Poetry






