سب کچھ اچھا چل رہا ہے جان من !

Poet: نوشین فاطمہ By: Nosheen Fatima Abdulhaqq, Multan

مجھ میں تو دکھنے لگا ہے جان من
حسن میرا بڑھ گیا ہے جان من

کیا کروں یہ عمر چھوٹی پڑ گئی
عشق لمبا ہو چلا ہے جان من

یوں نہ ہو میں پوچھنا ہی چھوڑ دوں
مجھ کو دیکھو ! کیا ہوا ہے جان من

تم نہیں ہو کچھ نہیں ہے , ویسے تو
سب کچھ اچھا چل رہا ہے جان من

ایک مصرع میں لکھا ہے تیرا نام
شعر اچھا ہوگیا ہے جان من

Rate it:
Views: 560
15 Nov, 2017