ساکن عالم برباد نہیں سمجھیں گے
Poet: انیس ابر By: yasir, Karachiساکن عالم برباد نہیں سمجھیں گے
عرش کی باتیں زمیں زاد نہیں سمجھیں گے
ایک مدت سے قفس میں رہے پنچھی خود کو
ہو کے آزاد بھی آزاد نہیں سمجھیں گے
یہ زمیں ہے یہاں جنت نہیں بننے والی
بات یہ عصر کے شداد نہیں سمجھیں گے
مسکرانے کی اداکاری مجھے آتی ہے
مجھ کو گھر والے بھی ناشاد نہیں سمجھیں گے
ابرؔ دے دیں گے تجھے داد یہ سننے والے
اس غزل میں ہے جو فریاد نہیں سمجھیں گے
More Sad Poetry






