سالگرہ شاعری
Poet: محمد اظہار الحق By: نعمان علی, Rawalpindiمنہ زور زمانوں کی ذرا کھینچ لے باگیں
میرے کسی بچھڑے ہوئے کی سالگرہ ہے
(محمد اظہار الحق)
درد کی سالگرہ خیر سے گزرے گوہرؔ
آ گئی رات وہی چاند گہن ہونے کی
(گوہر ہوشیارپوری)
اور اب کی سالگرہ پر پلان کیا ہے ترا
اور اب کی بار تو میں سامنے بھی آؤں گا نئیں
(آلِ عمر)
More Birthday Poetry
روحِ من کی سالگرہ پر نغمہء دعا چمکتا چاند نئی زندگی مبارک ہو
تمہیں یہ روشنیوں کی گھڑی مبارک ہو
سجا ہے جشنِ تمنا کا کارواں دل میں
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
مہک اُٹھا ہے فلک، مسکرائی ہے دھرتی
فضا میں گھل گئی ہر تازگی مبارک ہو
کھِلے ہیں پھول نئے، گنگنا رہی ہے صبا
تمہیں یہ نغمگی، یہ شاعری مبارک ہو
فلک سے اترے دعا، چوم لے تمہیں آ کر
تمہیں یہ رب کی عطا، بندگی مبارک ہو
محبتوں کی گھٹائیں برس رہی ہیں یہاں
تمہیں یہ چاہتوں کی روشنی مبارک ہو
تری نگاہوں میں بستی رہے بہاروں کی لو
تمہیں یہ لمس بھری دلکشی مبارک ہو
ہے قلبِ عادلؔ میں یہ تمنا عرصے سے
تمہیں یہ ہنستی ہوئی زندگی مبارک ہو
تمہیں یہ روشنیوں کی گھڑی مبارک ہو
سجا ہے جشنِ تمنا کا کارواں دل میں
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
مہک اُٹھا ہے فلک، مسکرائی ہے دھرتی
فضا میں گھل گئی ہر تازگی مبارک ہو
کھِلے ہیں پھول نئے، گنگنا رہی ہے صبا
تمہیں یہ نغمگی، یہ شاعری مبارک ہو
فلک سے اترے دعا، چوم لے تمہیں آ کر
تمہیں یہ رب کی عطا، بندگی مبارک ہو
محبتوں کی گھٹائیں برس رہی ہیں یہاں
تمہیں یہ چاہتوں کی روشنی مبارک ہو
تری نگاہوں میں بستی رہے بہاروں کی لو
تمہیں یہ لمس بھری دلکشی مبارک ہو
ہے قلبِ عادلؔ میں یہ تمنا عرصے سے
تمہیں یہ ہنستی ہوئی زندگی مبارک ہو
عادل شاہ






