زندگی ہے کہاں پتہ تو چلے
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلازندگی ہے کہاں پتہ تو چلے
 ہے یہاں یا وہاں پتہ تو چلے
 
 آپ لیتے تو ہیں وفا کا نام
 پر وفا ہے کہاں پتہ تو چلے
 
 سب بتاتے ہیں پاسباں خود کو
 کون ہے پاسباں پتہ تو چلے
 
 کاسنی سی ہنسی ہے ہونٹوں پر
 اس کی آنکھوں کی جاں پتہ تو چلے
 
 وہ جو بستی میں سب سے اونچا تھا
 کیا ہوا وہ مکاں پتہ تو چلے
 
 جابجا کیوں ہے آج گلشن میں
 ہر کلی خونچکاں پتہ تو چلے
 
 کچھ کہو تو اے وشمہ محفل میں
 کیا ہے اردو زباں پتہ تو چلے
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے
 
اسلم