زندگی کے غم

Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Ahmed Shakir, Multan

محبت میں کوئی فرمائش نہ کرنا
میری غربت کی نمائش نہ کرنا

دے دوں گا جان میں تو مسکرا کر
نامِ وفا ہجر آزمائش نہ کرنا

خوابوں کی تعبیرہی بدل جاتی ہے
کبھی خوابوں کی خواہش نہ کرنا

آنکھ میں پانی دیکھ کے جل نہ جائے
سمندر کے قریب رہائش نہ کرنا

تُو نہیں پاس مگر ہے دل میں میرے
کبھی اِن فاصلوں کی پیمائش نہ کرنا

Rate it:
Views: 427
12 Jan, 2010