زندگی کی راہوں
Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahoreزندگی کی راہوں سے ٹھکرا گیا ہے کوئی
دل کی چنگاری پھر سلگا گیا ہے کوئی
سن کے میری غزلوں کو،شاد ہوا ہے کوئی
اور سن کے میری غزلوں کو چکرا گیا ہے کوئی
تیرے میرے سوا نہ تھا معلوم کسی اور کو
پھر کیوں قصہ محبت سنا گیا ہے کوئی
میرے نالہ و فریاد سن کے میرے دوستو
آشیانے میں لوٹ کے پھر آ گیا ہے کوئی
میرا دل اداس اداس رہنے لگا ھے شاکر
اسے غم ہجراں کی دوا پلا گیا ہے کوئی
More Love / Romantic Poetry






