زندگی کو سنوار دیتے ہیں

Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین , karachi

 زندگی کو سنوار دیتے ہیں
دینے والے وہ پیار دیتے ہیں

ہوتے ہیں وہ حسیں مسیحا سے
جینے کا جو خما ر دیتے ہیں

بہت غم خوار ہوتے ہیں آنسو
بو جھ دل کا جو اتار دیتے ہیں

جس راہ پر چلے تھے سا تھ کبھی
اب وہ رستے فگار دیتے ہیں

وہ رنگ ہیں تری اداؤں میں
مو سموں کو نکھا ر دیتے ہیں

تو ہماری وہ آرزو ہے جس پہ
ہر تمنا ہی وار دیتے ہیں

ہیں جہاں میں وہ لوگ بہت جری

موت کو بھی جو ہار دیتے ہیں

ہیں معین ایسے رستے اس راہ کے
اک خوشی ، غم ہزار دیتے ہیں

Rate it:
Views: 642
25 Jan, 2015