زمانے میں اتنا مشہور ہو جاؤں گا
Poet: Mubin Uddin Ansari By: Mubin Uddin Ansari, bhopal indiaزمانے میں اتنا مشہور ہو جاؤں گا سوچا نہ تھا
تیرے مقابل معمور ہو جاؤنگا سوچا نہ تھا
مقصد تو برابری تھا نیچا دکھانا نہیں
تیری نظر میں مغرور ہو جاؤنگا سوچا نہ تھا
جلنا تو میرے نصیب کی فطرت تھی مگر
جل کر کوہ طور ہو جاؤنگا سوچا نہ تھا
غضب کا نشہ تھا اس اک بوند چاہت میں
مستی میں ایسا چور ہوجاؤنگا سوچا نہ تھا
مجھ سے چھن گیا اب تو حافظہ تک میرا
یاد رکھنے سے معذور ہو جاؤنگا سوچا نہ تھا
More Love / Romantic Poetry






