Add Poetry

زخمی پنچھی

Poet: ڈاکٹر صبا غزالی By: ڈاکٹر صبا غزالی, Karachi

صبح و شام اُڑنے والے
پل پل گھر گھر جانے والے
سنیں تمھاری باتیں تو
خوش ہوں کہ ہم ہیں اُڑنے والے۔

ہے اللہ کی خلق اشرف
پر آئے نہ حق کی طرف
عجب مغرور مخلوق ہے تُو
فساد پھیلائے تُو ہر طرف

مصیبت ہمارے لیے کرت
غبار اُڑاتا اور خود اُڑت
نہایت ہی سخت دل ہے تُو
کیوں نہیں سَر کے بَل گِرت

کھانے پینے میں ملایا زہر
سکون پائے نہ شام و سحر
دھوکا دے فریب کرے
کیوں نہ آئے تجھ پر اللہ کا قہر

بہت اونچی آواز تیری
پر نہیں بلند پرواز تیری
مقام سے تُو کیوں گِرتا ہے
صلاحیتیں ہیں خاص تیری

میں اُڑا اور گِر گی
اک جوان مجھے کچل گی
اس کے پائوں میں آیا پَر
وہ کٹ کے الگ ہو گی

میں اب نیچے بیٹھا ہوں
آتے جاتے تجھے دیکھتا ہوں
پریشان ہوں تیری حالت پر
حالت تیری جب یہ دیکھتا ہوں۔

الجھا ہے چھوٹی باتوں میں
مزدوری کرتا راتوں میں
نہ فکر موت نہ خوف آخرت
یہی کرنے اور بونے کا وقت
گَر جو الجھا رہا یوں دنیا میں
تو کیا پائے گا آخری ساعتوں میں

سن میری بات ذر
ابلیس قطعی نہیں تیر
وہ چاہے تیرے گِرد اندھیر
اور نہ ملے تجھے کوئی سویرہ
وہ پھانس چکا تجھے بری طرح
تنگ ہو چکا اب تجھ پہ گھیرا

مگر تجھے ملی ہے عزت
بخشی اللہ نے اک صلاحیت
گَر جو تجھے ہو یہ چاہت
کہ پائے ایمان کی لذت
سنوارے پھر اپنی آخرت
اور بن جائے مَکِیں جنّت

تو میں پھر بتائوں تجھے
تیری شان سمجھائوں تجھے
تُو ہے وہ جسے کرے سجدہ ہر خلق
اس سے زیادہ کیا بتائوں تجھے
اللہ نے یہ تجھ سے کہ
توبہ کر اور منا مجھے

اب جلدی اٹھ اور کر سجدہ
جیسے اللہ نے حکم دی
وقت ہے سو کر لے توبہ
نماز ہے ذریعہ ایمان و حی
حب اللہ کا جو چاہے سلسلہ
وہ اٹھے اور بس کرے سجدہ
پھر جو اس پہ قائم رہ
اسی کو اللہ کا فضل ملا

مجھے تو مار جاتے ہیں انسان
جو شعور نہیں تو یہ بھی حیوان
کہلائیں نصرانی یہود یا مسلمان
اصل شے تو ہے ان کا ایمان
شعور و علم حکمت و فہم
نایاب ان ہی سے بنتا ہے انسان

Rate it:
Views: 33
15 Apr, 2025
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets