رات کی تنہائی میں جب جب مجھے یاد آؤ گے
Poet: UA By: UA, Lahoreرات کی تنہائی میں جب جب مجھے یاد آؤ گے
کیا بتاؤں کس طرح سے میری نیندیں چراؤ گے
بےتاب ہو کے جب میں آنکھیں بند کروں گی
تو کیا میرے خوابوں میں آ کر مسکراؤ گے
جا تو رہے ہو تم ہمارا شہر چھوڑ کر
لیکن دوبارہ شہر دل میں لوٹ آؤ گے
فصل گل میں ہم تمہاری راہ دیکھیں گے
تم آؤ کے ہاں دیکھنا تم آ بھی جاؤ گے
ہر جیت کے بدلے میں دل ہار چکے ہم
اب اور کس طرح سے ہمیں آزماؤ گے
ہم اپنے دل سے آپ کہیں اے دل عظمٰی
کب تک نہ میرے دل کا کہا مان پاؤ گے
More Sad Poetry






