رابطے بے سود ہیں بے کار ہیں
Poet: غنی الرحمن انجم By: غنی الرحمن انجم, Karachiرابطے بے سود ہیں بے کار ہیں
دل حقیقت میں اگر بیزار ہیں
ایک دوجے کو وہاں ملتے نہیں
ایک دوجے کو جہاں درکار ہیں
ایک دوجے کیلٸے مشکل ہیں ہم
ایک دوجے کیلٸے آزار ہیں
لوگ پیہم مشکلوں میں مبتلا
لوگ خود سے برسر پیکار ہیں
لوگ جینے سے یہاں اکتا گٸے
لوگ مرنے کیلٸے تیار ہیں
More Friendship Poetry






