دیوانوں کی بزم میں آکر تو دیکھو
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamجن لوگوں کے یارانے بہت ہوتے ہیں
ان کی محبت کے فسانے بہت ہوتے ہیں
یوں تو ساری دنیا ہی اپنی لگتی ہے
مگر اپنوں میں بیگانے بہت ہوتے ہیں
دیوانوں کی بزم میں آکر تو دیکھو
ایسے لوگوں میں سیانے بہت ہوتے ہیں
ہر کسی کو اپنا خیر خواہ مانتے ہیں
دنیا میں ایسے انجانے بہت ہوتے ہیں
میں جب بھی دعوت نامہ بجھواتا ہوں
اس کے پاس بہانے بہت ہوتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






