دیار غیر میں کوئی تو آسرا نکلا
Poet: آرب ہاشمی By: مصدق رفیق, Karachiدیار غیر میں کوئی تو آسرا نکلا
وہ اجنبی تھا مرے اپنے گاؤں کا نکلا
وگرنہ کون محبت یہاں نبھا پاتا
خدا کا شکر جدائی کا راستہ نکلا
میں سب کو راہ دکھاتے یہاں تلک آیا
پھر اپنے گھر کا پتہ پوچھتا ہوا نکلا
میں ایک عمر جسے سنگ ہی سمجھتا رہا
وہ ایک شخص محبت میں مبتلا نکلا
More Love / Romantic Poetry






