دھوپ چھاؤں جیسا اس کا مزاج ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreدھوپ چھاؤں جیسا اسکا مزاج ہے
میرا ستم گر ہی میرا چارہ ساز ہے
وفا ئیں جتاتا ہے بیوفاؤں کی طرح
جفائیں دکھاتا ہے کج اداؤں کی طرح
اپنوں سے سوا اپنا بیگانہ بھی وہی
آشنا وہی اور انجانہ بھی وہی
نظر میں شکریہ، لبوں پہ گلہ ہے
شکوہ کرے یا شکریہ دل حیران ہے
کہ میرا مہربان ہی نا مہربان ہے
میرا راز ہے وہی، وہی میرا ہمراز ہے
دھوپ چھاؤں جیسا اسکا مزاج ہے
میرا ستم گر ہی میرا چارہ ساز ہے
More General Poetry






