دکھ مین اپنی ذات سنائی دیتی ہے

Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachi

دکھ میں اپنی ذات سنائی دیتی ہے
اندر کی ہر بات سنائی دیتی ہے

جانے کیا آزار ہے میرے سینے میں
ایک صدا دن رات سنائی دیتی ہے

چپ چپ سی ان بھیگی آنکھوں میں اب تک
برہا کی برسات سنائی دیتی ہے

پچھلے پہر اٹھ کر سنیے اس کی سرگم
اور ہی دھن میں رات سنائی دیتی ہے

میں اس کی آواز کے رخ پر بیٹھا ہوں
جس کو میری ہر بات سنائی دیتی ہے

Rate it:
Views: 1260
27 Feb, 2009