دکھ زندگی کے بھلا لیتی ہوں

Poet: Rukhsana kausar By: Rukhsana kausar, Jalal Pur Jattan, Gujrat

دکھ زندگی کے بھلا لیتی ہوں
جو تجھکو خیالوں میں بسا لیتی ہوں

روشن کرتی ہوں اپنی ہر شام اس طرح
ہر شام تیرے نام کے دیئے جلا لیتی ہوں

آئینے کو بھی غرور سا ہوتا ہے
جو تجھکو خود پہ سجا لیتی ہوں

خوشبو کا چلن تیری طرف دوگام منزل
خوش نصیب ہوں جو یہ قسمت سے چرالیتی ہوں

تھک جائیں جو آنکھیں پھر رتجگوں میں
تیری تصویر اپنی آنکھوں سے لگا لیتی ہوں

بہاربہار ٹھہر جاتے ہو میرے وجدان میں
جواپنے اندر تجھکو مہکا لیتی ہوں
 

Rate it:
Views: 446
04 Sep, 2014