Add Poetry

دِل میں جو درد بسے ہیں وہ تمہارے ٹھہرے

Poet: lost soul By: Haseeb Khan, karachi

دِل میں جو درد بسے ہیں وہ تمہارے ٹھہرے
اب تو یہ درد ہی جینے کے سہارے ٹھہرے

جو دِیے ہم نے جلائے وہ تیرے نام کے تھے
جو دِیے تُو نے بُجھائے وہ ہمارے ٹھہرے

کوئی صحرا کو گئے، کوئی چلے سُوئے دار
اُف کہاں جا کے تیرے حُسن کے مارے ٹھہرے

بادباں کھول کے کشتی کو خُدا پہ چھوڑا
اُس کی تقدیر ہے ڈُوبے یا کنارے ٹھہرے

ایسے روشن ہوئے آنکھوں میں تیری یاد کے چاند
جیسے پلکوں پہ کہیں آ کے ستارے ٹھہرے

Rate it:
Views: 444
27 Apr, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets