دوستوں کے پیام آتے ہیں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, MOSCOWدوستوں کے پیام آتے ہیں
کیا خبر کس کے نام آتے ہیں
یہ سندیسے ہیں پیار کے جن میں
رازداروں کے نام آتے ہیں
عاشقوں کی عجب ہے بزم جہاں
ان کی نظروں کے جام آتے ہیں
کون سوچے کہ راہ_الفت میں
کتنے مشکل مقام آتے ہیں
تیری محفل میں آگئی وشمہ
جس طرح سے غلام آتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






