دنیا والوں کو بھلانا چاہتے ہو

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

دنیا والوں کو بھلانا چاہتے ہو
دل کو اللہ سے لگانا چاہتے ہو

تو پھر ہو جاؤ دنیا سے بے نیاز
دل کو کہو اللہ ہے میرے ساتھ

پکار نہ ہو دل سے تو ہو جاؤ اداس
پھر دیکھو اللہ کا انعام ھو گا خاص

اک دن ایسا بھی ہو گا حضور
پکارتے ہو جس کو آئے گا ضرور

پھر قلب کی حالت کو اپنے دیکھنا
پھر عبادات کو اعمال کو اپنے دیکھنا

تب جا کے پتہ چلے گا ان دیوانوں کا
حال جن کا تھا یاد خدا میں مستانوں سا

Rate it:
Views: 594
02 Mar, 2021