دل کے چراغ میں روشن اک لو ہے
وہ روح_ملکوتی نور_رب کی ضو ہے
ہر شہ لوٹتی ہے اپنے اصل کی جانب
جسم مٹی ،روح کا مقام عالم_ھو ہے
دنیا اک دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں
دلفریب طلسم_جہان_رنگ و بو ہے
آرزو ہے کہ دل کو بے چین رکھتی ہے
سر_حیات حقیقت میں اک جستجو ہے
دل بیتابی کی مستیوں میں ڈوب گیا
جب سوز کے زم زم سے کیا وضو ہے
دل کی زرخیز زمیں پر عشق کا بیج
آنسوؤں کے ہی نم سے پاتا نمو ہے