دل کی دھڑکن

Poet: Ameel Anjum By: Ameel Anjum, Sheikhupura

اپنے دل کی دھڑکن میں مجھے اپنا گھر بنانے دے
میں پیار ہوں تیرا مجھے اِس میں بس جانے دے

ہر روز میں یہی سوچتا ہوں کہ اک دن پاؤں گا تجھے
اس سپنے کو حقیقت میں بدل جانے دے

میں ہوں زندگی تیری، توں ہے وفا میری
اس بے وفائی کو وفا میں بدل جانے دے

یاد ہے وہ لمحہ جب ملے تھے ہم دونوں
اس گئے ہوئے وقت کو پلٹ آنے دے

چھوڑ دے دوریاں اور بے رُخی اے زندگی
اس عجب ادھوری زندگی کو پیار میں بدل جانے دے

Rate it:
Views: 994
25 May, 2010