دل میں کوئی نہیں ارمان پھربھی جی رہےہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamدل میں کوئی نہیں ارمان پھر بھی جی رہے ہیں
دنیا میں جینا نہیں آسان پھر بھی جی رہے ہیں
ہم یہاں خالی ہاتھ آئے تھے خالی ہاتھ جانا ہے
اپناسب کر چکےہیں دان پھربھی جی رہےہیں
سونی سونی رہتی ہیں میرےدل کی گلیاں
کوئی آتا نہیں مہمان پھر بھی جی رہے ہیں
زیست کا ہر راستہ ہےصورت دشت ویران
تنہا جینا نہیں آسان پھربھی جی رہےہیں
وہ دل ہمارا توڑ گےتنہا ہمیں چھوڑ گے
دل رہتا ہے پریشان پھربھی جی رہےہیں
More Love / Romantic Poetry






