دل میں ارمانوں کا ایک سیلاب ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

دل میں ارمانوں کا ایک سیلاب ہے
کسی کا پیار پانے کا میرا خواب ہے

میرا دل جس حسیں پہ فدا ہے
اس کی ہراک ادا لاجواب ہے

اس کا نام وہاں لکھ دیا ہے
دل میں جو محبت کی کتاب ہے

اس کے نام کی مالا جپتے رہنا
یہی اصغر کی زندگی کا نصاب ہے

Rate it:
Views: 305
25 Nov, 2015