دل سے خیال گزرا ہے

Poet: Iman Hashmi By: Iman Hashmi, KSA

ابھی ابھی دل سے خیال گزرا ہے
کوئی شخص سپنوں کے پار اترا ہے

جس کی رفاقت کا ہر لمحہ بہار گزرا ہے
جس کی محبت کا ہر بول زندگی بن کے برسا ہے

وہ پل ہمارے لیے آج بھی سنہرا ہے
جو شخص ہمارا ہم خیال گزرا ہے

اسی کا تعاقب کرتی نگاہوں کا ہر پل احساس رہتا ہے
اس کی جادو بھری باتوں کا خمار رہتا ہے

اس کے دوبارہ خواب میں آنے کا انتظار رہتا ہے
اسی تلاش میں ہمارے خوابوں کا قافلہ
آج پھر اسی وادی میں اترا ہے

Rate it:
Views: 627
13 Jun, 2010