دل تیری یاد سے

Poet: Waqas Ahmad By: Waqas Ahmad Baloch , Brisbane Australia

دل تیری یاد سے انجان ہو گیا
جان کرمیں یہ پریشان ہو گیا

نقش چہرےپرابھی تک ہیں تیرے
آئینہ دیکھ کر حیران ہو گیا

دل تیرے غم سے شناسا ہو گیا
شعر کہنا اب تو آسان ہو گیا

رحمتیں اوراس کی دیکھ کرمیں
آج خود سے ہی پشیمان ہو گیا

ہر شناور ہی مجھے چھوڑ گیا
ظلم کیسا یہ میری جان ہو گیا

عُمراحمدَاب کٹےگی یہ سفرمیں
دل ہر منزل سے گریزاں ہو گیا
 

Rate it:
Views: 537
18 Sep, 2014