دغا نہیں کرتا
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamمیں کسی انسان سے دغا نہیں کرتا
پیارے دوستوں کو کبھی خفا نہیں کرتا
محبت کے جھوٹے عہدوپیماں کر کے
کسی کی زیست میں حشر بپا نہیں کرتا
بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے دعا کرتا ہوں
کسی انسان کے لیے کبھی بددعا نہیں کرتا
لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے کی خاطر
کیا کہوں میں اس بارے میں کیا کیا نہیں کرتا
سچے دوستوں کو بھولتا نہیں ہوں کبھی
میں بھول کر بھی ایسا کام با خدا نہیں کرتا
More General Poetry






