دشمن ہوئی جاتی ہے باد صبا میری

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

خدا نے تو سن لی ہے دعا میری
تجھ تک کیوں نہیں پہنچی صدا میری

اس نے میرے ہر سچ کو جھوٹ جانا
یوں سرعام بدنام ہوئی ہے وفا میری

میرے یار کا کوئی سندیس لاتی ہی نہیں
اب دشمن ہوئی جاتی ہے باد صبا میری

تیری عدالت میں کھڑا ہوں مجرم کی طرح
اب تجویز کر کوئی کڑی سی سزا میری

تیری زندگی مسرتوں سے بھری رہے
دیکھنا رنگ لائے گی یہ دعا میری

Rate it:
Views: 797
30 Mar, 2011