Add Poetry

دریا کے پاس پیاس کی شدت بڑھا گئے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

 دریا میں راہیں دے کہ کسی کو بچا گئے
دریا کے پاس پیاس کی شدت بڑھا گئے

دشمن کی گھیرا بندی بھی ناکام ہوگئے
ان کے ہی جال میں تو انہیں کو پھنسا دیا

دی قید سے رہائی تو حاکم بنا دیا
لوٹائی بھی بینائی پسر کو ملا گئے

کاٹا نہ تو چھری نے کہ وہ کند ہوگئی
پیاسے تڑپنے پر کبھی چشمہ بہا گئے

طوفان میں بھی کشتی سلامت ہی تو رہی
بستی کی بستی پوری اٹھا کر گرا گئے

ب کچھ تو کھو چکے تھے رہِ زندگی میں ہم
بس اک انا تھی سو میں اسے بھی گرا گئے

اس کے کرم کو وشمہ دیکھا ہے غور سے
جو بھی تھا ادنیٰ اس کو تو اعلیٰ بنا گئے

Rate it:
Views: 0
25 Apr, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets