خودفریبی

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

گیلری میں دھرا ہے اک گملا
جس میں دو پھول مسکراتے ہیں
ساتھ رکھا ہوا ہے جو پنجرہ
اس میں کچھ پنچھی گیت گاتے ہیں
اُس طرف کھڑکی پر لگی تصویر
فصلِ گُل کا حسین منظر ہے
اور پیشانی پر کواڑوں کے
پینٹنگ سے چھلکتا ساگر ہے
دائیں دیوار پر خزاں کا عکس
زرد پتے بکھیرے رہتا ہے
بائیں دیوار پر گھٹا کا رقص
ایک تصویر گھیرے رہتا ہے
پائنتی پر پلاسٹک کے گلاب
اپنا بے بو وجود رکھتے ہیں
یہ تراشیدہ میرے سارے سراب
روزوشب مجھ کو ایسے تکتے ہیں
جیسے خنداں ہوں خواہشوں پہ مری
جیسے میرا مذاق اُڑاتے ہوں
 

Rate it:
Views: 536
24 Aug, 2013
More Life Poetry