Add Poetry

خود غرضی کی بھینٹ چڑھی اور بے توقیر ہو گئی

Poet: UA By: UA, Lahore

خود غرضی کی بھینٹ چڑھی اور بے توقیر ہو گئی
اے شاہ دیکھ تیری شہزادی کیسے فقیر ہو گئی

اپما مسلک چھوڑ کے کسی اور دوارے جا بیٹھی
ایسی غلطی کی کہ حیاتی لیر و لیر ہو گئی

تم جو نگر نگر کے باسی بن کے اس کو چھوڑ گئے
انجانی راہوں کی وہ بھی جیسے راہگیر ہو گئی

تیری کھوج لگانے کی خاطر بنجارن بن بیٹھی
بس رانجھے کا سوانگ رچا جوگن وہ ہیر ہو گئی

نہ ہی رانجھا پا سکی نہ اپنا آپ بچا سکی
جیسے نالاں اس سے خود اسکی تقدیر ہو گئی

خود غرضی کی بھینٹ چڑھی اور بے توقیر ہو گئی
اے شاہ دیکھ تیری شہزادی کیسے فقیر ہو گئی
 
Rate it:
Views: 484
06 Aug, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets