خوبصورت تو نہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreکون اس سے مل کے پھر ملنے کی آرزو کرے
کون اس کو کھو کے اس کی یاد میں رویا کرے
کون اس کے حسن ادا پہ کئی غزلیں کہے
کون اس کی جستجو میں دو بدو پھرتا رہے
کون اس کی چاہتوں میں رات دن جاگا کئے
کون اس کے خواب کی امید پہ سویا کئے
کون اس کی یاد میں پہروں کہیں کھویا رہے
کون اس کا منتظر بیٹھا رہے اس سے گفتگو کرے
کون پاگل ہے جو اپنے وقت کو ضائع کرے
عظمٰی اتنی خوبصورت تو نہیں عظمٰی اتنی خوبصورت تو نہیں
کوئی پھر کیوں ایسی آرزو کرے کوئی پھر کیوں اس آرزو کرے
کون اس سے مل کے پھر ملنے کی آرزو کرے
کون اس کو کھو کے اس کی یاد میں رویا کرے
More General Poetry






