خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں ہم
Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindiخوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں ہم
نئے نئے لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں ہم
بچھڑ جاتے ہیں ساتھی راہوں میں اکثر
اک نئے ہمسفر کی تلاش میں رہتے ہیں ہم
نہیں عادت اپنی ایک جگہ ٹھہرنے کی
نئے راستوں کی تلاش میں رہتے ہیں ہم
لکھتے ہیں عشق کی داستانیں اپنی تحروں میں
اپنے اس شوق کی تلاش میں رہتے ہیں ہم
یونہی گزر رہی ہے زندگی جستجو کرتے کرتے
مسافر ہیں منزلوں کی تلاش میں رہتے ہیں ہم
More Life Poetry






