خواب دِکھانے کی کوشش نہ کرنا

Poet: UA By: UA, Lahore

آرزو جگانے کی کوشش نہ کرنا
خواب دکھانے کی کوشش نہ کرنا

تمنائیں حسرت میں ڈھلتی رہیں گی
خوابوں کی تعبیریں نہ مل سکیں گی

حسرت کے آنسو نظر میں رہیں گے
ٹوٹے ہوئے خواب دل میں چبھیں گے

امیدوں کی دل کو ہے کتنی ضرورت
حقیقت میں خوابوں کی اصلی حقیقت

کیا ہے سنانے کی کوشش نہ کرنا
مجھے کچھ بتانے کی کوشش نہ کرنا

شکستہ دلی کا سبب ہیں امیدیں
امیدیں بندھانے کی کوشش نہ کرنا

آرزو جگانے کی کوشش نہ کرنا
خواب دکھانے کی کوشش نہ کرنا
 

Rate it:
Views: 579
18 Feb, 2014