خدمت

Poet: Abdul Shakur Shaz By: Abdul Shakur, Lahore

ستائش کا لالچ نہ تمنا انعام کی
اپنا شعار بس خدمت عوام کی

سچ ہی کہا اور کہتے رہیں گے
پرواہ نہیں کسی الزام کی

بانٹوں میں پیار تیری مخلوق میں
عطا کر توفیق اس اقدام کی

جستجو ہماری ہے من کی لگن
ہوس قطعی نہیں اجسام کی

لیتا ادب سے تو گر نام شاز
آتی نہ بوُ منہ سے دشنام کی

Rate it:
Views: 675
21 May, 2012