حیا کی شدت

Poet: Darakhshanda By: Darakhshanda, Houston

 اے زندگی تیرے سفر میں یوں ہم چلتے ہی رہے
جیے کسی صحرا میں ہوں ہم بھٹکتے ہی رہے

تقدیر تصور میں تیرا دیدار ہم نے کبھی کیا نہیں
مگرکھوج میں تیری دن رات ہم سلگتے ہی رہے

گو بگڑی تصویر بھی ہم اپنی بنا کر سجا لیتے
مگر سنگ انکے ہم اپنے رنگ بدلتے ہی رہے

ہر شام اک نئی غزل محبت پہ تم کو سنا دیتے
پر اپنی ہی حیا کی شدت پہ ہم الجھتے ہی رہے

Rate it:
Views: 625
21 Sep, 2016
More Life Poetry