حقیقت ہوں نظر کا دھوکہ نہیں ہوں
Poet: Mubin Uddin Ansari By: Mubin Uddin Ansari, bhopal indiaحقیقت ہوں نظر کا دھوکہ نہیں ہوں
نکل جاؤں ہاتھ سے وہ موقعہ نہیں ہوں
جیسا ہوں میں پیار سے قبول کر لینا
مانا تیری نظر میں قیمتی تحفہ نہیں ہوں
ڈوب جاؤ گے گہرے میں پھر ابھر نا پاؤ گے
سمندر ہوں پیار کا کوئی قطرہ نہیں ہوں
تیری حرکت و سکنات پر ہے میری نظر
پجاری ہوں تیرا کوئی داروغہ نہیں ہوں
انسان ہے تو غلطیاں ہوتی رہینگی سدا
میں بھی انساں ہوں کوئی فرشتہ نہیں ہوں
جھجھکتا کیوں ہے اڑ کر تو دیکھ ذرا
کھلا آسمان ہوں بند جھروکہ نہیں ہوں
More Love / Romantic Poetry






